: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سوئٹزرلینڈ،15اپریل(ایجنسی) آج عالمی شہرت یافتہ فلمی شخصیت چارلی چپلن کا 127 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سوئٹزرلینڈ میں اس بنگلے کو "چارلی کی دنیا" نامی میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس میں چپلن
نے پچیس سال بسر کیے تھے۔ چارلی چپلن نے سوئٹزرلینڈ میں بس جانے کا فیصلہ 1952ء میں اُس وقت کیا تھا، جب وہ اپنی فلم 'لائم لائٹ" کی نمائش کے سلسلے میں یورپ کے دورے پر تھے۔ چارلی چپلن 1889ء میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کا انتقال دسمبر 1977ء میں سوئٹزرلینڈ کے اسی بنگلے میں ہوا تھا۔